TechTips & Tricks

اوہ خدایا اب کیا ہوگا؟ اپنا موبائل فون فروخت کرنے سے قبل چند اہم کام کبھی نہ بھولیں ورنہ بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں

پرانا موبائل تبدیل کر کے نئے موبائل پر منتقل ہونا ایک خوشگوار احساس ہے لیکن کچھ ضروری سیٹنگز کیے بغیر جب ہم نیا فون استعمال کرتے ہیں تو شدید الجھن محسوس ہوتی ہے کیونکہ پرانے موبائل میں بھلے اسکرین ٹوٹی ہوئی تھی لیکن بہت سے ایسے ضروری نمبرز اور تصاویر وغیرہ کا ڈیٹا ہوتا ہے جن کے بغیر ہماری روزمرہ کے کئی کام مشکل میں پڑ جاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم ان ضروری اقدامات کا زکر کریں گے جنھیں استعمال کرنے کے بعد آپ بہت آسانی سے نئے موبائل پر منتقل ہوسکتے ہیں۔
بیک اپ بنائیں
اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارف بہت آسانی سے اپنے گوگل اکاؤنٹ میں sync کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں اور اگر ایسا نہیں کیا ہے تو https://contacts.google.com/ میں جا کر ابھی کرلیں۔ یہ آپ کے فون میں کانٹیکٹس یعنی رابطوں کو خودبخود گوگل اکاؤنٹ میں محفوظ کرنے لگتا ہے اور فون تبدیل کرنے پرپرانے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہونے پر پرانے فون کے نمبرز نئے فون میں منتقل کردیتا ہے۔
کالز اور میسیجز کا بیک اپ
گوگل ڈرائیو کے زریعے ٹیکسٹ میسیجز اور فون کالز وغیرہ کا بیک اپ بھی بنایا جاسکتا ہے۔ گوگل فوٹوز، گوگل ڈرائیو یا مائیکروسافٹ ون ڈرائیو پر تصاویر ، وڈیوز اور تمام میڈیا فائلز محفوظ کی جاسکتی ہیں اور ضرورت پڑنے پر نئے موبائل میں باآسانی منتقل کی جاسکتی ہیں۔
مائیکرو ایس ڈی کارڈ چیک کریں
فون سے ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ یہ یقین کرلیں کہ فون میں موجود تصاویر یا فائلز آپ نے کسی ڈرائیو یا مائیکروایس ڈی کارڈ میں محفوظ کر لیں یا نہیں۔
پہلے لاگ آؤٹ کریں
پرانے فون میں ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے لئے فیکٹری ریسیٹ کا آپشن استعمال کیا جاتا ہے لیکن یاد رکھیں فیکٹری ریسیٹ ڈیٹا تو ڈیلیٹ کردیتا ہے لیکن گوگل اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ نہیں کرتا۔ اس لئے سب سے پہلے فون کے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہوں اس کے بعد فیکٹری ریسیٹ کریں۔
مائیکرو ایس ڈی کارڈ نکال لیں
پرانے موبائل سے ایس ڈی کارڈ نکالنا نہ بھولیں تا کہ اگر کوئی اور آپ کا پرانا موبائل استعمال کرے تو آپ کا ذاتی ڈیٹا ان کے ہاتھ نہ لگ سکے۔
 واٹس ایپ بیک اپ
واٹس ایپ کی یادگار چیٹ کو محفوظ کرنے کے لئے واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جاکر گوگل میں محفوظ کرنے کا آپشن استعمال کریں۔ اس کے بعد جب آپ نئے فون میں گوگل استعمال کریں گے تو آپ کا فون واٹس ایپ چیٹ بحال (restore) کا سوال پوچھے گا جسے استعمال کرکے آپ پرانی چیٹ اپنے نئے فون میں منتقل کرسکتے ہیں۔
ہے یا نہیں ( encrypt)  چیک کریں کہ فون انکرپٹ 
انکرپٹ کا آپشن استعمال کرنے کے بعد کسی نئے استعمال کرنے والے کو آپ کے پرانے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا ممکن نہیں رہے گا۔اس لئے سیٹینگز میں جاکر اپنے فون کو انکرپٹ کردیں اور اس کے بعد فیکٹری ریسیٹ کریں۔
اب آپ کا فون بیکٹری ریسیٹ کے لئے تیار ہے
 اب اگر آپ نے تمام ڈیٹا ڈرائیو یا ایس ڈی کارڈ میں منتقل کرلیا ہے اور فون انکرپٹ کرلیا ہے تو آپ کا فون فیکٹری ریسیٹ کے لئے تیار ہے۔ پہلے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہوجائیں اور اب اپنا فون فیکٹری “Erase all data (factory reset)” پر لگادیں اس سے فون میں موجود آپ کا تمام ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجائے گا۔
فون صاف کریں اور ڈبے میں رکھ دیں
اپنےپرانے فون کو اچھی طرح صاف کریں اور فون سے متعلق تمام اشیاء جیسے چارجر، ہینڈز فری وغیرہ اسی ڈبے میں رکھ دیں جس میں فون رکھا ہے۔ اس طرح کرنے سے آپ کو پرانا موبائل اچھی قیمت پر بیچنے میں آسانی ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button